سماج وادی پارٹی (ایس پی) سرپرست ملائم سنگھ یادو کے بھائی شیوپال سنگھ
یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے کی خبروں کی تردید کی
ہے۔مسٹر یادو نے آج کرشن یوگ
پیٹھ ورنداون میں پروگرام سے خطاب کرنے کے بعد
صحافیوں سے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ انکی ملاقات صرف خیر
سگالی پر مبنی تھی۔اس کا کوئی دوسرا مطلب نہیں نکالا جانا چاہئے۔